گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے، پی ٹی آئی دور میں کروڑپتی اور ارب پتی بننے والوں کی فہرست کی تیاری

لاہور (پی این آئی) گھر کا بھیدی لنکا ڈھائے کی مثال اس معاملے پر بالکل پوری اترتی ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سابق مرکزی سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے اعلان کیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی دور میں کروڑ پتی اور ارب پتی بننے والے وزیروں اور رہنماؤں کی فہرست بنا رہے ہیں۔ احمد جواد کا کہنا ہے کہ ریاست مدینہ میں انصاف اور احتساب سب کا ہوگا۔ اس حوالے سے پی احمد جواد نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں پی ٹی آئی کے دور میں کروڑپتی اور ارب پتی بننے بننے کی کھوج کے دوران ترکی میں بھی کچھ شواہد ملے ہیں،

احمد جواد نے تمام اوورسیز پاکستانیوں سے درخواست کی ہے کہ اس نیک عمل میں ان کی مدد کریں۔سانحہ مری پر اپنی پارٹی قیادت اور ساتھیوں پر تنقید کرتے ہوئے سابق مرکزی سیکریٹری اطلاعات پی ٹی آئی احمد جواد کا کہنا تھا کہ عمران خان کو درباریوں کی نہیں، جگانے والوں کی ضرورت ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close