اومیکرون نے تباہی مچا دی، سرکاری دفاتر تاحکم ثانی بند کرنے کا فیصلہ

نئی دہلی (پی این آئی)بھارت میں کورونا کے نئے وائرس’اومی کرون ‘نے تباہی پھیلا دی ،دہلی میں گذشتہ 24گھنٹوں میں اومی کرون کے 19ہزار ایک سو 66نئے کیسز سامنے آنے کے بعد دہلی آفات انتظامیہ اتھارٹی (ڈی ڈی ایم اے) نے دارالحکومت کے تمام نجی دفاتر کو تاحکم ثانی بند کرنے کا حکم جاری کردیا ہے ۔بھارتی نجی ٹی وی کے مطابق ڈی ڈی ایم اے نے نئی گائیڈ لائن جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ضروری خدمات سے وابستہ ملازمین کو چھوڑ کر سبھی گھر سے کام کریں گے۔

ڈی ڈی ایم اے نے ا?ج نئی گائڈ لائن جاری کرکے سبھی نجی دفتروں کو اگلے حکم تک فوری اثر سے بند کرنے کےلئے کہا ہے سرکاری دفتروں میں گھر سے کام کرنے کی اجازت پہلے سے ہی ہے ،جبکہ اس سے پہلے 50 فیصد ملازمین کے ساتھ نجی دفتر چلانے کی سہولت تھی،جسے آج سے بند کردیا گیا ہے۔گذشتہ روز ڈی ڈی ایم اے کے اجلاس میں ہوٹلز،ریسٹورانٹس میں بیٹھ کر کھانے پر پابندی لگا دی گئی تھی جبکہ ٹیک اوے اور ہوم ڈلیوری کی اجازت دی گئی ہے۔واضح رہے کہ دہلی میں اومیکرون متاثرین کی شرح 25 فیصد ہے۔دوسری طرف دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے دہلی کے لوگوں کو یقین دلایا کہ وہ لاک ڈاون نافذ نہیں کریں گے، عام آدمی پارٹی کی حکومت کورونا کی ہر صورت حال سے نمٹنے کے لیے پوری طرح تیار ہے، ضرورت پڑنے پر ہم 37 ہزار بیڈکے ساتھ 10 سے 11 ہزار آئی سی یو بیڈ تیار کرسکتے ہیں، ہمیں پابندیاں بہت مجبوری میں لگانی پڑتی ہیں لیکن میں یہ یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ جتنی جلدی ممکن ہو، ہم پابندیاں ہٹائیں گے اور کم سے کم پابندیاں لگانے کی کوشش کریں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں