آزادکشمیر میں برقی لائنوں کی فوری مرمتی کرنے کے علاوہ تمام اضلاع میں بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے، محکمہ برقیات

مظفرآباد (پی آئی ڈی) ترجمان محکمہ برقیات کے مطابق آزادکشمیر میں حالیہ شدید بارشوں اور برفباری سے تمام اضلاع بالخصوص ضلع نیلم، ضلع حویلی میں برقی لائنوں کو شدید نقصان پہنچا لیکن محکمہ کے آفیسران اور فیلڈ ملازمین کی انتھک کوششوں کے نتیجہ میں آزادکشمیر میں برقی لائنوں کی فوری مرمتی کرنے کے علاوہ تمام اضلاع میں بجلی کی ترسیل بحال کر دی گئی ہے اور برفباری سے متاثرہ بقیہ علاقہ جات میں بھی برقی لائنوں کی بحالی کا کام ہنگامی بنیادوں پر جاری ہے

جبکہ ضلع باغ (دھیرکوٹ) کے وہ علاقہ جات جن کو منہاسہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی سپلائی ہوتی ہے مری میں حالیہ شدید برفباری کے باعث باڑیاں (مری) کے مقام پر 132کے وی ٹاور Damage ہونے کی وجہ سے منہاسہ گرڈ سٹیشن کو بجلی کی فراہمی منقطع ہے۔ ہنگامی طورپر واپڈا (آئیسکو) کا سٹاف لائن کی مرمتی پر کام کر رہا ہے امید ہے کہ اگلے دو تین دنوں تک منہاسہ گرڈ سٹیشن سے بجلی کی ترسیل بحال ہو جائے گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں