سکول اور کالجز 15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا

ممبئی (پی این آئی )سکول اور کالجز 15 فروری تک بند رکھنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔۔۔ بھارتی ریاست مہاراشٹر میں اسکول اور کالج 15 فروری تک بند رکھنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔بھارتی میڈیا کے مطابق مہاراشٹر میں سوئمنگ پول اور جم پیر سے بند کر دیے جائیں گے، جبکہ دفاتر میں ملازمین کی حاضری 50 فیصد تک محدود کر دی گئی ہے۔

میڈیا کے مطابق مہاراشٹر کے نجی دفاتر میں مکمل ویکسینیشن والوں کو ہی آنے کی اجازت ہوگی۔بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ بھارتی ریاست گجرات میں کرفیو رات 10 بجے سے صبح 6 بجے تک ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close