مری میں رش ہوا تو حکومت نے کریڈٹ لیا، اموات پر عوام کو ہی ذمہ دار ٹھہرا دیا ٗ تحریک انصاف کے رہنماء نے اپنی ہی حکومت کا بھانڈا پھوڑ دیا

اسلام آباد (پی این آئی)مری میں 3 روز میں ایک لاکھ گاڑیاں داخل ہونے پر وفاقی حکومت نے عوام کی خوشحالی کا کریڈٹ لے لیا،21 لوگ جان سے گئے تو سرکار نے عوام کو ہی ذمے دار قرار دیدیا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ لوگ موسم کا تعین کیے بغیر بڑی تعداد میں مری پہنچ گئے۔وزیرداخلہ شیخ رشید نے عوام کو ذمے داری کا مظاہرہ کرنے کا مشورہ دے ڈالا۔ اس معاملے پر حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف کے دو روز پہلے ہٹائے گئے

سیکرٹری اطلاعات احمد جواد نے فواد چوہدری کی ٹوئٹ پر انہیں آڑےہاتھوں لے لیا ہے۔فواد چوہدری نے 5 جنوری کو اپنے ٹوئٹ میں ایک لاکھ گاڑیوں کے مری میں داخلے کو عام آدمی کی خوشحالی اور آمدنی میں اضافے کا نتیجہ قرار دیا تھا۔اس پر احمد جواد نے فواد چوہدری کا توئٹ ری ٹوئٹ کرتے ہوئے کہا کہ آپ نے تو دو دن پہلے معیشت کی مضبوطی کا ذکر کر دیا تھا اور محکمہ موسمیات نے الرٹ بھی جاری کر دیا تھا تو کل رات جو قیمتی جانیں چلی گئیں کیا انھیں بھی معاشی اشاریوں میں شامل کر لیں؟‘انہوں نے کہا کہ پارٹی کا بیانیہ اپنے ضمیر سے زیادہ قیمتی نہیں ہوتا،کیونکہ جان تو اللہ کو دینی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close