قصور واقعی عوام کا ہے جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی سانحہ مری کے بعد اقرارالحسن کا بھی طنز، حکومت کو کھری کھری سنادیں

اسلام آباد (پی این آئی )سانحہ مری میں تقریبا23اموات سامنے آچکی ہیں جس کی وجہ سے ملک بھر کی عوام شدید غم و غصے میں ہے ۔ اس حوالے سے اینکر پرسن نے حکومت پر طنز کرتے ہوئے شدید تنقید کا نشانہ بنا دیا ۔ تفصیلات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ ’’حکومتی سوشل میڈیا سیلز، اُن کے پروردہ اکاؤنٹس اور انصافی دوست صبح سے “جاہل عوام” کی رَٹ لگائے ہوئے ہیں کہ جنہوں نے حکومت اور انتظامیہ کی ایک نہ سُنی۔

قصور واقعی عوام کا ہے جس نے آپ کو ووٹ دئیے اور جو سیاحت کے فروغ کے نعرے لگاتی حکومت پر یقین کر بیٹھی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close