ARYکو فائدہ پہنچانے کیلئے خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچانے کا انکشاف

اسلام آباد ( پی این آئی) پی ٹی وی اور اے آر وائی کی متنازع اور مبینہ غیرقانونی شراکت داری کی اندرونی کہانی سامنے آگئی، منظورنظر نجی ادارے اے آر وائی کو فائدہ پہنچانے کیلئے ملکی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچائے جانے کا انکشاف۔روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اے آر وائی کو جب آئی سی سی براڈ کاسٹنگ رائٹس کا شراکت دار بنایا گیا تب اس کا کوئی اسپورٹس چینل ہی نہیں تھا، اگست 2021ء کے آئی سی سی براڈ کاسٹنگ رائٹس کے ٹینڈر میں پی ایس ایل کا

ذکر نہیں تھا،پی ٹی وی اسپورٹس نے پی ٹی وی بورڈ آف ڈائریکٹرز کو لاعلم رکھا، ٹین اسپورٹس کے ساتھ دکھانے کی منظوری لی پھر خاموشی سے اے اسپورٹس کو شراکت دار بنالیا، اگست 2021 ء کے جس ”ایکسپریشن آف انٹرسٹ“ کا سہارا لے کر اے آر وائی کو نوازنے کی کوشش کی اس کے تحت پی ٹی وی کا معاہدہ گروپ ایم اور اے آر وائی کے کنسورشیم سے تھا مگر پی ایس ایل کے موقع پر صرف اے آر وائی سے کنسورشیم کیا گیا، عوامی ٹیکس پر چلنے والے پی ٹی وی نے

اگست 2021ء کے معاہدے کی تفصیلات تاحال پیش نہیں کیں، اس سارے عمل سے پاکستان کے ریاستی ادارے پی ٹی وی اور قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان ہوا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں