اسلام آباد(پی این آئی)مری میں برفباری سے لطف اندوز ہونے کے لئے آئے چار دوست بھی جاں بحق ہو گئے ہیں جن کی آخری سیلفی ، انہوں نے مری میں برف باری کے دوران اپنی زندگی کی آخری سیلفی لی جو سوشل میڈیا پر کافی وائرل ہو رہی ہے اور لوگ اس پر افسوس کا اظہار کر رہے ہیںسیر و تفریح کے لیے آنے والے 4 دوستوں نے برف پر سیلفی بھی لی تھی جو ان کی زندگی کی آخری سیلفی ثابت ہوئی۔
سیلفی سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس پر صارفین گہرے دکھ اور غم کا اظہار کر رہے ہیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا ہے کہ چاروں دوست گاڑی میں مردہ حالت میں پائے گئے۔جاں بحق 3 افراد سہیل خان، اسد اور بلال کا تعلق مردان جبکہ چوتھے نوجوان بلال حسین کا تلعق کراچی سے تھا۔واضح رہے کہ مری میں شدید برف باری اور ٹریفک جام میں پھنسے ہونے کی وجہ سے 21 افراد جان کی بازی ہار گئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں