اوتھل (آئی این پی) اوتھل کے علاقے گوٹھ شفیع محمد شاہوک دیرجا میں گھر کی چھت گرنے سے 3 بچے جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہوگئے ہیں۔ جمعہ کو اطلاعات کے مطابق اوتھل کے علاقے گوٹھ شفیع محمد شاہوک دیرجا میں شدید بارشوں کی وجہ سے مکان کی چھت گر گئی جس کے نتیجے میں تین بچے عزیز، نویداور عابدہ جاں بحق جبکہ ایک خاتون سمیت 3 افراد شدید زخمی ہوئے جن میں حکیم، نواز، ستابی شامل ہیں۔ اطلاع ملتے ہی ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی، ایدھی بلوچستان کے انچارج ڈاکٹر عبدالحکیم لاسی، تحصیلدار اوتھل آفتاب احمد موندرہ، ہیڈ کانسٹیبل محمد ہاشم شاہوک جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔
دیرجا میں گرنے والے مکان کا معائنہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر لسبیلہ افتخار احمد بگٹی نے متاثرہ خاندان سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا اور کہا کہ ضلعی انتظامیہ بارشوں سے متاثرہ افراد کی بحالی کے لیے تمام وسائل بروئے کار لائے گی متاثرہ افراد کی ہر ممکن مدد کی جائے گی۔ جبکہ شدید زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال اوتھل لایا گیا جہاں پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل لسبیلہ فرحان سلیمان رونجھو نے ہسپتال پہنچ گئے مریضوں کی عیادت کی اور ہسپتال کے عملے کو ہدایت کی کہ متاثرہ مریضوں کا علاج بہتر کیا جائے، شدید زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد مزید علاج کے لئے کراچی روانہ کردیا۔۔۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں