نیب کو پاکستان کا بدترین ادارہ قرار دے دیا گیا

اسلام آباد (پی این آئی) کرپشن کے خاتمے کے لیے قائم کیے گئے قومی ادارے نیب کو پاکستان کا بدترین ادارہ قرار دے دیا گیا ہے۔ سینیٹ کے سابق ڈپٹی چیئرمین اور پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما سینیٹر سلیم مانڈوی والا نے اس حوالے سے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نیب کو پاکستان کا بدترین محکمہ قرار دے دیا۔ سینیٹر سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ نیب ملک اور معیشت کا بیڑا غرق کر رہا ہے۔ انہوں نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین رانا تنویر کو چیئرمین نیب کے خلاف تحریکِ استحقاق جمع کرانے کا مشورہ بھی دے دیا۔

اس سے قبل سینیٹر پلوشہ خان کے ہمراہ پریس کانفرنس میں سلیم مانڈوی والا کا کہنا تھا کہ ان کی پارٹی نے کوئی فارن فنڈنگ نہیں لی اور اس بات کی تمام بینکوں نے گواہی دی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close