چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری ، پہلا جہاز 10 فروری کو پہنچے گا، کسانوں کو تسلی دے دی گئی

اسلام آباد(آئی این پی) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اقتصادی رابطہ کمیٹی نے چین سے ڈیڑھ لاکھ ٹن کھاد درآمد کرنے کی منظوری دیدی ہے‘50 ہزار ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10 فروری کو پہنچے گا، جنوری سے چھ لاکھ تن مقامی کھاد مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گی۔جمعرات کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر میں ٹویٹ کرتے ہوئے وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا کہ ای سی سی نے ڈیڑھ لاکھ ٹن کی کھاد برآمد کرنے کی منظوری دے دی ہے،

پچاس لاکھ ٹن کھاد کا پہلا جہاز 10فروری کو پہنچے گا۔انہوں نے کہا کہ جنوری سے چھ لاکھ ٹن مقامی کھاد مارکیٹ میں آنا شروع ہو جائے گی، عالمی منڈی میں کھاد کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔ فواد چوہدری نے کہا کہ ہمارے کسانوں کوکھاد کی کمی کاسامنا نہیں ہوگا۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں