سعودی عرب جانیوالی مسافروں سے بھری پرواز سے متعلق افسوسناک خبر آگئی

اسلام آباد ( پی این آئی) سعودی عرب جانے والی نجی پرواز حادثے سے بچ گئی ، پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی جس پر فوری واپس لینڈ کر دیا گیا۔ نجی ایئرلائن کی پرواز میں ٹیک آف کرتے ہی فنی خرابی پیدا ہوگئی، طیارے کے کپتان نے ایئرٹریفک کنٹرولر سے رابطہ کرکے دوبار لینڈنگ کی اجازت طلب کی جس پر ایئر ٹریفک کنٹرولر نے کپتان کو فوری طور پر ٹیکنیکل لینڈنگ کی اجازت دی ۔

نجی ٹی وی کے مطابق اجازت ملنے پر طیارے کے کپتان نے انتہائی مہارت سے طیارے کو لینڈ کروایا ۔ انجینئرز نے طیارے کی مرمت کاکام شروع کیا گیا  اور طیارہ دوپہر دوبارہ سعودیہ کے لیےروانہ ہوگیا۔ ائیرپورٹ حکام کے مطابق مسافروں کو لاؤنج میں منتقل کیا گیا جہاں ان کا ہر طرح سے خیال رکھا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close