قرآن شریف مکمل پڑھا ہے، اپنا اسلام بہت اچھے سے جانتی ہوں،بھارتی معروف اداکارہ زرین خان

اسلام آباد (پی این آئی)بالی وڈ کی مسلمان اداکارہ زرین خان کی ایک ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زیرِ گردش ہے۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق ویڈیو میں زرین خان سے ان کے مداحوں کی جانب سے کی جانے والی تنقید سے متعلق پوچھا گیا جس پر اداکارہ نے کہا ’میں مسلمان ہوں اس لیے شاید لوگ مجھے زیادہ نشانہ بناتے ہیں اور کہتے ہیں کہ یہ ایسا کررہی ہے‘۔زرین خان نے کہا کہ ’میں نے قرآن شریف دو مرتبہ مکمل پڑھا ہے، اپنا اسلام بہت اچھی طرح سے جانتی ہوں‘۔ اداکارہ نے مزید کہا کہ ’اسلام میں یہ بھی ہے کہ کسی پر دباؤ ڈال کر کوئی چیز سکھا نہیں سکتے، جب خدا کے پاس جائیں گے تو آپ اپنے لیے جوابدہ ہوں گے اور میں اپنے لیے، تو کیا ضرورت ہے کسی کو کچھ سکھانے کی‘۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close