محکمہ آبپاشی و سمال ڈیمز آزادکشمیر کا نیلم میں ضلعی دفتر کا قیام عمل میں آ گیا

نیلم (پی آئی ڈی) محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمز آزادکشمیرکانیلم میں ضلعی دفتر کاقیام عمل میں آگیا۔محکمہ زراعت توسیع آٹھ مقام کی بلڈنگ میں ضلعی دفتر کھول دیاگیاہے۔ ڈپٹی ڈائریکٹر محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمز محمد ندیم نے ہمراہ اسسٹنٹ ڈائریکٹرگل نواز میر کے دفتر منتقلی وقیام میں حصہ لیا۔محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمز کے سٹاف نیلم باقاعدگی سے ضلعی دفتر میں فرائض سرانجام دینا شروع کردیئے۔ دفتر کے قیام کے موقع پر ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم، اسسٹنٹ ڈائریکٹر گل نواز میر کو سٹاف اورشہریوں نے پھولوں کے ہار ڈال کرخوش آمدید کیا۔

ضلعی دفتر کے قیام کے موقع پر محکمہ کی کامیابی اور ملکی سلامتی کیلئے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر محکمہ آبپاشی وسمال ڈیمز آزادکشمیر کے ڈپٹی ڈائریکٹر محمد ندیم نے کہاکہ ناظم اعلیٰ آبپاشی شفیق الرحمن ڈاراور پراجیکٹ ڈائریٹر آبپاشی بشارت حسین درانی کی کاوشوں سے ڈویڑنل / ضلعی ٹیم نے کاکام کاآغاز کردیاہے۔ ضلع نیلم کے لوگوں کی آسانی کیلئے مرکزسے ضلعی سٹاف کو نیلم منتقل کیاہے تاکہ یہاں کے شہریوں کو آبپاشی کی ترقیاتی سکیموں کے حصول اور سٹاف کو نگرانی کی سہولت میسر رہے۔

ڈپٹی ڈائریکٹر نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ضلعی دفتر آبپاشی گل نواز میر،سٹاف ممبر شیخ غضنفر سمیت تمام سٹاف کو نئے دفتر میں فرائض سرانجام دینے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں