2022میں پاکستانیوں کو کونسی بڑی خوشخبری ملنے والی ہے؟ وفاقی وزیر نے اعلان کر دیا

لاہور( پی این آئی)وفاقی وزیر توانائی حماد اظہر نے کہا ہے کہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے اسی لیے مہنگائی کی لہر آتے ہی حکومت نے ہر گھر کو صحت کارڈ دیا،عوام کو احساس راشن کارڈ دینے جارہے ہیں جس پر انہیں ضرور ی اشیائے خوردونوش کی خریداری پر 30فیصد سبسڈی ملے گی،سال 2022 ءمیں مہنگائی کی کمر ٹوٹے گی۔لاہورمیں اپنے حلقہ انتخا ب میں اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے حماداظہر نے کہا کہ جب سے کرونا وائرس کی وبا ءنے دنیا کو اپنی لپیٹ میں لیا ہے۔

مہنگائی میں اضافہ ہوا ہے ،اب بھی دنیابھرمیں تاریخی مہنگائی کی لہر چل رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ مہنگائی کی لہر آتے ہی ہر گھر کو صحت کارڈ دیا ،پناہ گاہوں کا جال بچھایا اور احساس پروگرام کے تحت 200 ارب روپے دئیے،اب پنجاب میں ہر گھرانے کو صحت کارڈ کا اجرا ءہونے جارہا ہے جس سے کوئی بھی شخص 10لاکھ روپے تک علاج کرا سکے گا ۔وفاقی وزیرنے کہاکہ حکومت کو مہنگائی کا احساس ہے ، احساس راشن کارڈ کے ذریعے خریداری پر کم آمدنی والے طبقات کو ضروری اشیائے خوردونوش کی خریداری پر30فیصد سبسڈی ملے گی،سال 2022 ءمیں مہنگائی کی کمر ٹوٹے گی ،امسال بھی گندم اور چاول کی تاریخی فصل ہو گی،پاکستان اس سال پانچ سے چھ فیصد معاشی گروتھ کرے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں