بھارت نے خطرناک ترین ہتھیار بارڈر پر نصب کر دیا، پاکستان اور چین میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

چندی گڑھ(پی این آئی) بھارت نے رو س سے خریدا جانے والافضائی دفاعی میزائل سسٹم ایس ۔400 کا پہلا یونٹ پاکستان اور چین پر نظر رکھنے کیلئے پنجاب میں نصب کر دیا ہے۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق فضائی دفاعی میزائل سسٹم بھارتی ائر فورس کے پنجاب کے 5اڈوں میں سے ایک پر نصب کیا گیا ہے جس کی سرحد پاکستان سے ملتی ہے۔

یہ نظام چین کے پاس پہلے سے ہی دستیاب ہے جس نے اسے مشرقی لداخ میں لائن آف ایکچوئل کنٹرول پر بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران نصب کیا تھا۔واضح رہے کہ ایس۔400 سسٹم 400 کلومیٹر سے زیادہ دور سے میزائلوں اور راکٹوں کو بے اثر کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں