پاکستان پھر لرز اٹھا، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کتنے شہروں میں شدید زلزلہ؟ عوام گھروں سے باہر نکل آئی

پشاور(پی این آئی) پاکستان پھر لرز اٹھا، وفاقی دارالحکومت سمیت ملک کے کتنے شہروں میں شدید زلزلہ؟ عوام گھروں سے باہر نکل آئی۔۔۔ وفاقی دارالحکومت اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہر زلزلے سے لرز اٹھے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھرو ں سے باہر نکل آئے۔

تفصیلات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد،ایبٹ آباد،ہری پور، پشاور، مالاکنڈ، سوات،بشام،بونیر اور دیگر شہروں میں محسوس کیے گئے،شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ابتدائی طور پر کسی شہر سے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہ ملی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close