پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ کرنا حکومت کے گلے پڑ گیا،عدالت میں بڑا قدم اٹھا لیا گیا

لاہور( پی این آئی) پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کردیا گیا۔ درخواست چیئرمین جوڈیشل ایکٹوزم پینل کے سربراہ اظہر صدیق کی جانب سے دائر کی گئی ہے ۔درخواست میںوفاقی حکومت اور اوگرا سمیت دیگر کو فریقبنایا گیا۔درخواست میں موقف اپنایا گیا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق درخواستیں پہلے ہی لاہور ہائیکورٹ میں زیر سماعت ہیں،درخواستیں زیر سماعت ہونے کے باوجود پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا ،

استدعا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے ۔دوسری جانب نئے سال کے آغاز پر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مذمتی قرارداد پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کر ادی گئی ۔مسلم لیگ (ن)کی رکن اسمبلی عنیزہ فاطمہ کی جانب سے جمع کرائی گئی قرارداد کے متن میں کہا گیا ہے کہ نئے سال کے آغاز پرحکومت نے فاقہ کشی پر مجبور عوام کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 4 روپے فی لٹر اضافہ کردیا جس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگا۔مطالبہ ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات اور دیگر اشیا ئے خوردونوش کی قیمت میں اضافہ واپس لے کر مزید کمی کی جائے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں