پنجاب میں فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر گاڑی نہیں چلے گی محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر ناکے لگا دیئے

لاہور( پی این آئی)صوبائی دارالحکومت لاہور سمیت صوبے بھر میں صرف فٹنس سرٹیفکیٹ کی حامل گاڑی کو ہی داخلے کی اجازت دی جائے گی اوراس مقصد کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے سڑکوں پر ناکے لگالئے ہیں۔محکمہ ٹرانسپورٹ کے انسپکٹرز کے مطابق پنجاب حکومت کیہدایات پر صرف فٹ گاڑی کو ہی سڑک پر آنے کی اجازت دے جا رہی ہے۔انسپکٹر لاہور ٹرانسپورٹ کمپنی محمد ذیشان نے کہا کہ جب سے نوٹیفکیشن جاری ہوا ہے پولیس نے نے فٹنس سرٹیفکیٹس چیک کرنے شروع کردئیے ہیں تاکہ ہر طرح سے فٹ گاڑی ہی

سڑک پر نظر آئے۔حکومتی سختی کے بعد وہیکل انسپکشن سنٹرز پر بھی گاڑیوں کی قطاریں نظر آنا شروع ہو گئی ہیں۔ سینٹر زمنتظمین کے مطابق23 دسمبر کے حکومتی نوٹیفکیشن کے بعد انسپیکشن کے لیے آنے والی گاڑیوں کی تعداد بڑھی ہے۔ڈائریکٹر وہیکل انسپکشن اینڈ سرٹیفکیشن سسٹم ابراہیم خلیل کے مطابق پچھلے ایک ماہ میں ایک ہزار گاڑیاں سینٹرز میں آئیں جو ماضی کی نسبت خاصی زیادہ ہیں۔پنجاب میں رجسٹرڈ کمرشل گاڑیوں کی کل تعداد 9 لاکھ سے زائد ہے مگر ان میں سے صرف 2 لاکھ ہی باقائدگی سے انسپکشن کرواتی ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں