بڑی پریشانی ختم، قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنیوالوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آباد (پی این آئی) اب سرمایہ کاروں کو منافع کے حصول کے لیے لمبی قطاروں میں کھڑے نہیں ہونا پڑے گا، حکام کی جانب سے قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق قومی بچت سکیموں میں سرمایہ کاری کرنے والوں کے لیے اے ٹی ایم کارڈ کے اجرا کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق ادارے نے شہریوں کو منافع کے حصول کے لیے لمبی لائنوں میں کھڑے ہو کر انتظار کرنے کی تکلیف سے بچانے کے لیے جدید سہولت فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ بتایا گیا ہے کہ قومی بچت کے ادارے کی جانب سے جنوری کے مہینے میں اے ٹی ایم کارڈ کا اجراء کرے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اے ٹی ایم کارڈ سے نقد رقم نکلوانے کی یومیہ حد 25 ہزار روپے جبکہ آن لائن فنڈ ٹرانسفر کی حد ایک لاکھ روپے مقرر کی گئی ہے۔ علاوہ ازیں پوائنٹ آف سیل پر بھی ایک لاکھ روپے کی حد مقرر کی گئی ہے۔ دوسری جانب ماہرین یہ امید ظاہر کی ہے کہ اے ٹی ایم کارڈ کے اجراء سے سرمایہ کاروں کو سہولت ملے گی جس سے بچت سکیموں میں سرمایہ کاری بڑھے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں