برطانیہ سے روشڈیل کے ڈپٹی میئر عاصم رشید کی وزیر اعظم آزاد کشمیر سے ملاقات،بیرون ملک مقیم شہریوں کو ووٹ کا حق دینے کی تحسین

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبد القیوم نیازی سے ڈپٹی میئر Rochdale (برطانیہ) عاصم رشید کی ملاقات، باہمی دلچسپی امور سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا، اس موقع پر وزیر مواصلات اظہر صادق اور معاون خصوصی چوہدری محمد اقبال بھی موجود تھے، ڈپٹی مئیر Rochdale نے آزاد کشمیر میں بلدیاتی الیکشن کے لیے کیے گئے اقدامات کو سراہتے ہوئے کہا کہ اقتدار کو نچلی سطح پر منتقل کرنے کیلئے بلدیاتی الیکشن کا اعلان بڑی اہمیت کا حامل ہے،

بلدیاتی الیکشن میں 25 فیصد خواتین اور نوجوانوں کو نمائندگی دینے کا فیصلہ بھی اہم ہے، امید کرتے ہیں وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کی قیادت میں آزاد کشمیر ترقی کی نئی منازل طے کرے گا، ڈپٹی مئیر نے اوورسیز کشمیریوں کو ووٹ کا حق دینے کے فیصلے کو سراہا، عاصم رشید وزیراعظم سردار عبد القیوم نیازی کو دورہ برطانیہ کی دعوت دی جسے وزیراعظم نے قبول کیا اور کہا کہ برطانیہ میں مقیم کشمیری ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وہ نہ صرف قیمتی زرمبادلہ بھیج کر ریاست کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ تحریک آزادی کشمیر کو عالمی سطح پر اجاگر کرنے کیلئے اہم کردار کر رہے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں