پی ٹی آئی نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے قانونی پیچیدگیوں کا اعتراف کر لیا

اسلام آباد (پی ٹی آئی) سابق وزیراعظم نواز شریف پاکستان خود واپس آ رہے ہیں یا انہیں لایا جا رہا ہے؟ اس حوالے سے ایک طویل بحث چھڑ گئی ہے۔ حل انہیں واپس لانے کے دعوے کرتی رہی ہے لیکن تحریک انصاف کی رکن قومی اسمبلی ملیکہ بخاری نے اعتراف کر لیا ہے کہ نواز شریف کو وطن واپس لانے میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ںسابق گورنر سندھ محمد زبیر کے ہمراہ ٹی وی پروگرام میں گفتگو کے دوران ملیکہ بخاری نے کہا کہ نواز شریف کی گارنٹی شہباز شریف نے لی تھی،

عدالت ان سے پوچھ سکتی ہے۔ پی ٹی آئی ایم این اے نے مزید کہا کہ جہاں تک نواز شریف کو وطن واپس لانے کی بات ہے، اس عمل میں قانونی پیچیدگیاں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کو گمراہ کرنے کے لیے ن لیگ کو کوئی نہ کوئی بیانیہ چاہیے۔ ملیکہ بخاری نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ نے بجلی کے مہنگے معاہدے کیے، ان کی حکومت 500 ارب کے قرضے چھوڑ کر گئی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں