کوئٹہ (آئی این پی) کوئٹہ کسٹمز اور سیکورٹی نے فورسز نے مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے 15کروڑ روپے کا غیر ملکی سامان برآمد کرلیا۔ کسٹمز ذرائع کے مطابق گزشتہ روز ایف سی اور زیارت کراس پر واقع کسٹمز چیک پوسٹ کے عملے نے مسلم باغ کے قریب ایک کاروان پر چھاپہ مارا، چھاپے کے دوران ایک لاکھ 36ہزار لیٹر غیر ملکی ڈیزل، غیر ملکی پلاسٹک بیگز، سیگریٹس، جھالی، کپڑا، چائنیز نمک، تمباکو، بادام، کولر ودیگر سامان برآمد کرلیا اس دوران 10کے قریب ہینو ٹرکس کو بھی قبضے میں لے لیا گیا
تاہم کسٹمز اور ایف سی اہلکاروں کو دیکھ کر اسمگلرز فرار ہوگئے۔ چیف کلکٹر کسٹمز محمد صادق، کلکٹر کسٹمز پریونٹیو ڈاکٹر فرید خان، ایڈیشنل کلکٹر معین افضل علی، ڈپٹی کلکٹر ڈاکٹر زوہیب سنڈیلہ نے سپرنٹنڈنٹ سلیم آغٓ، انسپکٹر احمد نواز زہری اور انسپکٹر بشیر وزیر سمیت دیگر کی کارکردگی کو سراہا۔ ۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں