دو دن میں اپنا پاسپورٹ حاصل کریں، فاسٹ ٹریک پالیسی کی منظوری دیدی گئی

لاہور (پی این آئی) فاسٹ ٹریک پالیسی کے تحت پاسپورٹ کااجراء شروع کر دیا گیا ،سائلین پالیسی کے تحت ڈبل فیس 10ہزار روپے کی ادائیگی کریں گے، پالیسی کے تحت سائلین 48 گھنٹے میں پاسپورٹ وصول کر سکتے ہیں جبکہ معمول کے مطابق ارجنٹ پاسپورٹ کی فیس 5 ہزار روپے رکھی گئی،معمول کے پاسپورٹ 4سے 6روز میں سائلین کو واپس دئیے جاتے ہیں۔

2روز میں سائلین کو پاسپورٹ کی واپسی لازمی قرار دی گئی،وفاق نے فاسٹ ٹریک پالیسی پرپاسپورٹ کا اجرا ء کرنے کی منظوری دی، اس سلسلے میں گارڈن ٹائون، رائیونڈ روڈ دفاترسے فاسٹ ٹریک پالیسی پرپاسپورٹ جاری ہوں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close