قرنطینہ کی مدت میں بڑی کمی کردی گئی

اسلام آباد (پی این آئی )امریکی ادارے سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول نے قرنطینہ کی مدت کم کردی۔تفصیلات کے مطابق امریکی سینٹر فار ڈیزیز (سی ڈی سی) کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیاہےکہ کورونا ٹیسٹ مثبت لیکن علامات نا ہونے پر 5 دن قرنطینہ کیا جاسکےگا۔نجی ٹی وی جیو کے مطابق سی ڈی سی کا کہنا ہےکہ قرنطینہ کے بعد 5  روز تک لازمی ماسک پہننا ہوگا جب کہ ویکسین اور بوسٹر کی خوراک لینے والے افراد کو قرنطینہ کی ضرورت ہے ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں