چپ کر بڈھے، بکواس بند کرو اور اپنا کام کرو ،میرے پاس کھلے پیسے نہیں ٗ ثانیہ مرزا کا مفت مشورہ دینے والوں کو کرارا جواب

ممبئی (پی این آئی)بھارتی ٹینس اسٹار ثانیہ مرزا نے مفت مشورہ دینے والوں کو فلمی ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کرارا جواب دیدیا۔بھارتی ٹینس اسٹار اور پاکستان کرکٹ ٹیم کے آل راؤنڈر شعیب ملک کی اہلیہ ثانیہ مرزا نے فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک اور مزاحیہ ویڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ کرینہ کپور کی فلم ‘جب وی میٹ ‘ کے ڈائیلاگ پر لِپ سنک کرتی

نظر آرہی ہیں۔ویڈیو میں ثانیہ مرزا کہتی نظر آرہی ہیں کہ ”آپ جو یہ سب بول رہے ہیں اس کے پیسے لیتے ہیں یا پھر یہ مفت کا لیکچر ہے”، سامنے سے جواب آتا ہے کہ یہ تو مفت ہے جس پر ثانیہ فلمی انداز میں ڈائیلاگ دہراتے ہوئے کہتی ہیں”چپ کر بڈھے، بکواس بند کرو اور اپنا کام کرو کیونکہ کھلے پیسے نہیں ہیں۔”ثانیہ مرزا کی اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر کافی پسند کیا گیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close