قائد اعظم کے یوم ولادت کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کلچر اکیڈمی میںتقریب، قائد اعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا، جموں کشمیر کے شہدا کے لیے دعا کی گئی

مظفرآباد (پی آئی ڈی) بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح کے145 ویں یوم ولادت کے موقع پر آزاد جموں و کشمیر کلچر اکیڈمی کے زیر اہتمام مظفرآباد میں ”نظریہ پاکستان،نظریہ بقائے انسانیت“ کے عنوان سے تقریب کا انعقاد کیا گیا۔تقریب کی مہمان خصوصی پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائیر ایجوکیشن پروفیسر تقدیس گیلانی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائداعظم کی شخصیت ہمارے لیے مشعل راہ ہے اور جب عالمی ماہرین ان کی مثال دیتے ہیں تو ہمارا سر فخر سے بلند ہو جاتا ہے۔

انہوں نے مسلمانوں کے لیے الگ وطن کا خواب شرمند ہ تعبیر کیا۔ و۔تقریب میں ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر عرفان اشرف، پروفیسر ڈاکٹر عبدالکریم پرنسپل پوسٹ گریجویٹ کالج مظفرآباد، چیئرمین ترقیاتی ادارہ مظفرآبادسید اظہر گیلانی،ڈائریکٹر جموں وکشمیر لبریشن سیل راجہ سجاد، ڈائریکٹر ٹیکسٹ بک بورڈ ساجدہ بہار، ڈائریکٹر سٹوڈنٹس افیئرز آزادجموں وکشمیر یونیورسٹی امتیا ز اعوان،ڈائریکٹرخورشید نیشنل لائبریری راجہ سعد، حریت رہنما مشتاق الاسلام،سول سوسائٹی اور طلبہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے چیئرمین ترقیاتی ادارہ سیداظہر گیلانی نے کہا کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ اپنے قومی ہیروز کو خراج تحسین پیش کریں۔ قائداعظم ایک عظیم شخصیت تھے جو جانتے تھے کہ متحدہ ہندوستان میں مسلمانوں کے حقوق کا تحفظ نہیں کیا جا رہا اور انہوں نے نظریہ پاکستان کی بنیاد پر مسلمانوں کے لیے الگ وطن حاصل کیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل کشمیر کلچرل اکیڈمی ڈاکٹر عرفان اشرف نے کہا کہ مقبوضہ جموں وکشمیر میں مسلمانوں پر ہونے والے مظالم کو ڈیجیٹل میڈیا کے ذریعے اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جس میں طلبہ ایک اہم کردار ادا کر سکتے ہیں اورکشمیر کلچرل اکیڈمی کشمیر کاز اور ثقافت کو اجاگر کرنے کے لیے ہر فورم پر اپنی خدمات انجام د ے گی۔۔تقریب کے اختتام پرقائداعظم کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اورجموں وکشمیر کے شہداء کے لیے دعا کی گی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close