اسلام آباد (پی این آئی) پاکستان پیپلز پارٹی آزادکشمیر 27 دسمبر کو شہید جمہوریت محترمہ بینظیر بھٹو کی 14 ویں برسی ریاست بھر میں شایان شان طریقے سے منائے گی۔ اس دن آزادکشمیر کے تمام اضلاع میں برسی کی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔ پارٹی کے صدر چوہدری محمد یاسین اور سیکرٹری جنرل فیصل ممتاز راٹھور نے تمام تنظیمی عہدیداران کو ہدایت کی ہے کہ آزادکشمیر کے تمام ضلعی و تحصیل ہیڈکوارٹرز پر صبح 10 بجے شہید بی بی کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کی جائے اور دعائیہ تقریبات کا انعقاد کیا جائے اور محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی عظمت کو سلام پیش کیا جائے۔
سکھر روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئےانہوں نے کہا ہے کہ آج سے آزادکشمیر سمیت ملک بھر سے ہزاروں کی تعداد میں جیالے قافلوں کی صورت میں لاڑکانہ روانہ ہونا شروع ہو جائیں گے اور 27 دسمبر کو لاکھوں کی تعداد میں جیالے اپنی شہید رانی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے گڑھی خدا بخش پہنچیں گے اس دن پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری منعقدہ جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ دونوں رہنماوں نے کہا ہے کہ وہ پارٹی کے سینئر رہنماوں چوہدری لطیف اکبر، چوہدری پرویز اشرف، سردار محمد یعقوب خان، بازل علی نقوی، میاں عبدالوحید، سردار جاوید ایوب، جاوید اقبال بڈھانوی، قاسم مجید سمیت دیگر سینئر رہنما اور ذیلی تنظیموں کے عہدیداران کے ہمراہ قائدین کے مزارات پر حاضری دیں گے اور جلسہ عام میں شریک ہوں گے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں