بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ گر کر تباہ، پائلٹ ہلاک

جے پور (پی این آئی )بھارتی ایئر فورس کا لڑاکا طیارہ مگ 21 راجھستان میں گر کر تباہ جب کہ اس کا پائلٹ ہلاک ہو گیا ہے۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق راجستھان میں جیسلمیر کے مقام پر مگ 21 طیارہ گر کر تباہ ہوا اور پائلٹ کی لاش برآمد کر لی گئی ہے۔بھارتی فضائیہ کے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل سے ٹوئٹ کیا گیا کہ گزشتہ روز تقریبا 8:30 بجے انڈین ایئر فورس کا ایک مگ 21طیارہ تربیتی پرواز کے دوران مغربی سیکٹر میں حادثے کا شکار ہو گیا ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close