وزیراعلیٰ پنجاب کے ٹک ٹاک اکائونٹ کا انکشاف، 160ویڈیوز کے پس منظر میں موسیقی یا گانے شامل

لاہور(پی این آئی)مشہور و معروف شارٹ ویڈیو شیئرنگ ایپلی کیشن ٹک ٹاک پر وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے بھی اکاؤنٹ کا بھی انکشاف ہوا ہے،روزنامہ جنگ کی رپورٹ کے مطابق اگرچہ وزیر اعلیٰ یا ان کی ٹیم نے اکاؤنٹ کی تصدیق یا تر دیدنہیں کی لیکن عثمان بزدار کے نام سے بنائے گئے ٹک ٹاک اکاؤنٹ کی ویڈیوز وائرل ہو رہی ہیں، اکاؤنٹ پر 160 کے قریب ویڈیوز موجود ہیں ، جن کے پس منظر میں موسیقی یا گانے بھی شامل کیے گئے ہیں۔پہلی ویڈیو اگست میں اپ لوڈ کی گئی تھی جبکہ سوا لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔ پہلی ویڈیو پنجاب اسمبلی میں تقریر کے دوران وزیراعلیٰ کی پڑھی گئی شاعری کی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close