یکم جنوری سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنی کمی کا امکان ہے؟

اسلام آباد (پی این آئی) 15 دسمبر کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے بعد ایک بار پھر وزرات خزانہ نے یکم جنوری سے پیٹرول مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا عندیہ دیا ہے۔ اسلام آباد میں وزرات خزانہ کے ترجمان مزمل اسلم نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پہلی تاریخ کو پیٹرول سے متعلق اچھی خبر ملے گی۔ مزمل اسلم نے کہا کہ آئی ایم ایف سے معاہدے کے بعد 15 دسمبر کو 5 روپے فی لیٹر پیٹرول سستا کیا ہے جبکہ پیٹرولیم لیوی بھی کم کر دی گئی ہے۔

حکومتی فیصلے کے تحت 16 دسمبر سے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کردی گئی، پیٹرول کی نئی قیمت 140 روپے82 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 5 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد ہائی اسپیڈ ڈیزل کی نئی قیمت 137روپے 62 پیسے فی لیٹر مقرر ہوئی۔ مٹی کے تیل کی قیمت میں 7 روپے فی لیٹر کمی کی گئی جس کے بعد مٹی کے تیل کی نئی قیمت 109روپے 53 پیسے ہوئی جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت میں7 روپے کمی کے بعد لائٹ ڈیزل کی نئی قیمت107 روپے 6 پیسے ہوگئی تھی۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close