مظفرآباد (پی آئی ڈی) وزیراعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم نیازی کے اعزاز میں پارلیمانی سیکرٹری برائے ایلیمنٹری، سیکنڈری و ہائیر ایجوکیشن پروفیسر تقدیس گیلانی کی جانب سے اپنی رہائش گاہ پر نا شتے کا اہتمام۔ آزادکشمیر کے وزیر مواصلات اظہر صادق، وزیر بلدیات خواجہ فاروق احمد، وزیر اطلاعات، قانون، انصاف و پارلیمانی امور سردار فہیم اختر ربانی، وزیر ایلیمنٹری و سیکنڈری ایجوکیشن دیوان علی خان چغتائی، چیئرمین وزیراعظم معائنہ و عملدرآمد کمیشن راجہ منصور خان و دیگر بھی ناشتہ میں شریک ہوئے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم آزادکشمیرسردار عبدالقیوم نیازی نے کہا کہ میری کابینہ کے اراکین عوام کی خدمت کے لیے کوشاں ہیں۔ ہماری حکومت کی ترجیح عوام کے مسائل حل کرنا اور ان کا معیار زندگی بلندکرنا ہے۔ ہم آزادکشمیر کو ایک ماڈل سٹیٹ بنانے کی جانب کوشاں ہیں تاکہ یہاں کے باسیوں کو زندگی کی تمام بنیادی سہولیات ان کی دہلیز پر میسر آ سکیں۔ انہوں نے کہا کہ تعلیم کے شعبہ پر ہماری حکومت کا خصوصی فوکس ہے۔ پر وفیسر تقدیس گیلانی کا چونکہ تعلیم کے شعبہ میں وسیع تجربہ ہے جس کی وجہ سے انہیں تعلیم کے شعبہ کی پارلیمانی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔
ہم ان کی صلاحیتوں سے استفادہ کرتے ہوئے تعلیم کے شعبہ میں بہتری لائیں گے۔ آزادکشمیر میں پروفیسر تقدیس گیلانی نے جس طرح تحریک انصاف کی کامیابی میں کلیدی کردار ادا کیا ہے ہم امید کرتے ہیں کہ تعلیم کے شعبہ میں بہتری کے لیے بھی وہ اپنی بہترین صلاحیتیں بروئے کار لائیں گی۔۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں