اسلام آباد(پی این آئی)آج رات بلوچستان کے جنوبی علاقوں میں کہیں کہیں ہلکی بارش کے امکانات ہیںجبکہ کل سے بارش بلوچستان کے بیشتر علاقوں میں پھیل جائیگا۔ کل صبح سے لیکر 26 تاریخ کے دوران بلوچستان کہ مختلف میں تیز سے درمیانی بارش تو کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔ جس میں کوئٹہ لورالائی خضدار ڈویژن ، اوران تربت گوادر سمیت دیگر علاقے شامل ہیں۔
کل صبح سے سندھ میں بادل پھیل جائیں گے ،کل سے 27 تاریخ کے دوران سندھ کہ مختلف میں گہرے بادل اورہلکی بارش کے امکانات ہیں۔ جب کہ مغربی بالائی اور جنوبی مشرقی سندھ کے کچھ علاقوں میںہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات ہیں جس میں کراچی بھی شامل ہے ۔کل سے پنجاب کے مختلف علاقوںمیں بادل چھا جائیں گے۔ جب کہ 26 سے 27 تاریخ کے دوران ڈیرہ غازی خان رحیم یار خان بہاولپور ملتان خانیوال فیصل آباد لاہور میانوالی چکوال جہلم، سمیت پنجاب کے جنوبی مشرقی اور بالائی علاقوں میں تیز بارش کا امکان ہے ۔اسلام آباداور راولپنڈی، اسلام سمیت کشمیر گلگت میں تیز بارش پہاڑوں پر برفباری کے امکانات ہیں۔کل سے 27 کے دوران خیبرپختونخوا کے مختلف علاقوں میں ہلکی سے درمیانی بارش کے امکانات موجودہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں