اسلام آباد (پی این آئی) مسلم لیگ (ن) کے رہنما احسن اقبال نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے نتائج میں پی ٹی آئی کی شکست کے بعد وزیراعظم عمران خان کو چیلنج دے دیا ہے کہ وہ کسی بھی حلقے میں خود جا کر الیکشن لڑ لیں انہیں بلدیاتی انتخابات سے زیادہ عبرت ناک شکست ہوگی۔ نیوز چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ قومی اداروں پر عوام کا اعتماد اُسی وقت برقرار رہ سکے گا جب وہ غیر جانب دار نظر آئیں گے۔احسن اقبال کا کہنا تھا کہ اس وقت جس نے بھی اس حکومت کو آکسیجن دی وہ عوام کی نظر میں پاکستان کا دشمن ٹھہرے گا۔ مختلف سوالوں کے جواب میں ن لیگی رہنما نے کہا کہ حکومت کی اتحادی جماعتوں سے رابطے میں ہیں۔
حکومت کے جانے کی وجہ معاشی کارکردگی بھی بنے گی اور فون کال بھی نہیں آئیں گی۔ ایک اور ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ المیہ ہے حکومت نے پارلیمنٹ کو غیر متعلق کردیا ہے، یہ حکومت ٹیکسوں کا نفاذ اسمبلی کے ذریعے نہیں بذریعہ آرڈیننس کرتی ہے۔ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ انتخابات میں کے پی کے عوام نے مہنگائی کے خلاف فیصلہ دیا ہے۔ خیبرپختونخوا کو حکومت اپنی وکٹ کہتی تھی، کے پی کے بلدیاتی انتخابات میں حکومت کی وکٹ کلین بولڈ ہوچکی ہے۔۔۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں