صدر آزاد کشمیر سے محتسب اعلیٰ چوہدری محمد نسیم کی ملاقات،محتسب کا ادارہ عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام توانائیاں بروئے کار لائے، صدر کی ہدایت

اسلام آباد (پی آئی ڈی آزاد کشمیر) صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری سے محتسب اعلیٰ آزاد جموں وکشمیر چوہدری محمد نسیم کی ایوان صدر کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں تفصیلی ملاقات۔ اس موقع پر محتسب اعلیٰ چوہدری محمد نسیم نے صدر ریاست آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کو اپنے دورہ پونچھ کی تفصیلی رپورٹ پیش کی اور انہیں بتایا کہ سدھنوتی، حویلی اور باغ کے ضلعی ہیڈ کوارٹرز پر اپنے دورے کے دوران انہوں نے مختلف مقامات پر کھلی کچہریوں کے موقع پر عوامی شکایات سنیں اور ان شکایات کے ازالے کے لئے موقع پر بھی مقامی انتظامیہ کو احکامات جاری کیے۔

اس موقع پر صدر آزاد جموں وکشمیر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے محتسب اعلیٰ کو ہدایات جاری کیں کہ محتسب کا ادارہ ایک اہم ادارہ ہے اور اس کی اپنی ایک افادیت ہے لہذا یہاں پر آنے والے عوامی مسائل کو فوری طور پر حل کرنے کے لئے تمام توانائیاں برو ئے کار لائی جانی چاہیں تاکہ عوام کو انصاف کی فراہمی میں درپیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے۔ ۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں