عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی ہونے لگی

لندن (پی این آئی) عالمی منڈی میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی بیشی میں اہم کردار عالمی وباء کورونا بھی ادا کر رہی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ کورونا کی قسم اومیکرون جیسے جیسے بڑھتی جا رہی ہے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں۔ برطانوی کام تیل کی قیمت میں دو ڈالر فی بیرل کمی دیکھی گئی جس کے بعد قیمت 71.52 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق امریکی خام تیل کی قیمت میں بھی 2.63 ڈالر کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد امریکی تیل فی بیرل 68.23 ڈالر کا ہو گیا ہے جبکہ یورپ میں لاک ڈاؤن پر تیل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں