پاک فوج کے زیر اہتمام وادی لیپہ کی یونین کونسل بنہ مولا کے نواحی گاؤں غائی پورہ میں فری میڈیکل کیمپ

وادی لیپہ (پی آئی ڈی) پاک فوج کے زیر اہتمام وادی لیپہ کی یونین کونسل بنہ مولا کے نواحی گاؤں غائی پورہ میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد۔ علاقہ تریراٹھ کے بچوں، بوڑھوں خواتین اور جوانوں سمیت متفرق شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے اپنا فری میڈیکل چیک اپ کروایا. میڈیکل کیمپ میں بجلداد۔بٹلیاں۔ غاء پورہ۔گھاسلہ۔ تلہ واڑی۔ ہولہ۔کی بڑی تعداد میڈیکل کیمپ آمد اور اپنا چیک اپ کروایا پاک فوج کے مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر نے میڈیکل کیمپ کا بھی دورہ کیا ۔

گورنمنٹ ہائی سکول میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ میں بچوں، بوڑھوں خواتین اور جوانوں کی کثیر تعداد نے اپنا چیک اپ کروایا۔میڈیکل کیمپ میں مریضوں کا فری چیک اپ کے ساتھ مریضوں کو فری ادویات بھی فراہم کی گئی۔ پاک فوج کی جانب سے لگائے گئے فری میڈیکل کیمپ میں مریضوں کی بڑی تعداد میں چیک اپ کیا گیا اس موقع پر عوام علاقہ نے فری میڈیکل کیمپ لگانے پر پاک فوج بریگیڈ کمانڈر لیپہ, مقامی یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر اور ان کی پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا اس موقع پر عوام کا کہنا تھا وادی لیپہ کی تعمیر و ترقی اور وادی لیپہ کو سیاحت کے حوالے سے خصوصی اقدامات اور صحت کی سہولیات پاک فوج کی گراں قدر خدمات ہیں مقام یونٹ کے کمانڈنگ آفیسر وادی لیپہ کی عوام کی مشکلات میں عوام کے ساتھ پیش پیش رہتے ہیں

اس پر ہم کمانڈنگ آفیسر کا اور ان کی یونٹ کا بھی شکریہ ادا کرتے ہیں عوام علاقہ کا کہنا تھا پاک فوج کو وہ اپنا مسیحا اسی لیے سمجھتے ہیں کوئی بھی مشکل حالات ہوں پاک فوج ہمیشہ وادی لیپہ کی عوام مدد کو سب سے پہلے پہنچتے ہیں سرد موسم میں عوام کو ان کی دہلیز پر مفت علاج اور فری ادویات مہیا کی گئیں ہیں جس پر عوام علاقہ پاک فوج کے اس اقدام کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں اور پاک فوج کے شکر گزار ہیں. آخر میں پاک فوج کی جانب سے فری میڈیکل کیمپ میں آئے مریضوں میں کھانا اور گرم ملبوسات بھی تقسیم کئے گئے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close