نئے وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جنوری میں لاک ڈائون لگانے کا اعلان

ویانا (پی این آئی)نئے وائرس نے خطرے کی گھنٹی بجا دی، جنوری میں لاک ڈائون لگانے کا اعلان۔۔ وفاقی ریاستوں کے ساتھ سربراہی اجلاس میں نئے سال کی شام کے قوانین اور ہنگامی منصوبوں پر تبادلہ خیال کیا جائے گا جبکہ نئے وائرس کی وجہ سے آسٹریا میں جنوری میں لاک ڈائون کے امکانات ہیں۔

ویانا میں آج وزیراعظم نیہامر اور وزیر صحت مکسٹین اور وزیر سیاحت کوسٹنگر آسٹریا میں اومیکرون قسم کے تیزی سے پھیلاؤ اور نئے سال کی شام کے لیے قوانین کے بارے میں ماہرین اور ریاستی گورنروں کے ساتھ بات چیت کریں گے اور مذید سخت قوانین نافذ ہونے کے امکانات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close