ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی کا بیان وائرل ہوگیا

اسلام آباد (پی این آئی)ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے,،بھارتی کرکٹ بورڈ کے سربراہ ساروگنگولی کا بیان وائرل ہوگیا۔تفصیلات کے مطابق بھارتی کرکٹ بورڈ کے چیئرمین سارو گنگولی نے ٹینشن کی وجہ بیوی اور گرل فرینڈ کو قرار دے دیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سابق کرکٹر سارو گنگولی ایک تقریب میں پہنچے جہاں صحافیوں نے ان سے کئی سوالات کیے جن کے

گنگولی نے خوشگوار موڈ میں جوابات دئیے۔صحافیوں کی جانب سے ویرات کوہلی کی کپتانی سے متعلق بھی کئی سوال کیے گئے، تاہم ایک صحافی نے بطور بی سی سی آئی چیئرمین ان کی ٹینشن اور مسائل کے بارے میں دریافت کیا اور پوچھا کہ وہ ان سب سے کیسے نمٹتے ہیں جس پر سارو گنگولی نے کہا کہ ان کی زندگی میں کوئی ٹینشن نہیں ہے، ٹینشن صرف بیوی اور گرل فرینڈ دیتی ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close