لاہور(پی این آئی)پنجاب حکومت نے پرائمری سکول کے بچوں کیلئےنہایت شاندا پروگرام شروع کردیاہےجس کے تحت سکول جانے والے بچوں کومفت دودھ پلایا جائے گا ۔تفصیلات کے مطابق بچوں کیلئے دودھ پروگرام کی لانچنگ تقریب یونیورسٹی آف لاہور میں ہوئی جس میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک حسنین بہادر دریشک اور صوبائی وزیر ہائر ایجوکیشن راجہ یاسر ہمایوں نے شرکت کی ۔
تقریب سے خطاب کے دوران حسنین بہادر دریشک کا کہنا تھا کہ پاکستانی بچوں میں غذائی قلت کی شرح تشویشناک حد تک زیادہ ہے جس پرقابوپانے کے لیے حکومت نے اسکول مِلک پروگرام شروع کیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ پہلے مرحلے میں 6 ماہ کے لیے شیخوپورہ اور اٹک کے 89 پرائمری اسکولوں میں بچوں کو روزانہ مفت دودھ فراہم کیا جائے گا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں