مریم نواز نے نواز شریف کی پاکستان واپسی کے حوالے سے اہم اعلان کر دیا

اسلام آباد (پی این آئی )رہنما مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف وطن واپسی کے لیے بےچین ہیں اور مجھ سمیت ہم سب چاہتے ہیں نواز شریف وطن آجائیں۔ پاکستان نواز شریف کا اپنا ملک ہے وہ ضرور آئیں گے۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشر ف نے بھی کہا تھا نواز شریف تاریخ بن چکے ہیں اور پرویز مشرف نے خود دیکھا کہ نواز شریف تیسری بار وزیر اعظم منتخب ہوئے۔ پرویز مشرف کے لیے یہ سزا بڑی ہے کہ ان کو ایک آمر کے طور پر یاد کیا جاتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close