تحریک انصاف مزیدقوت کیساتھ ابھرے گی،انشاءاللہ، وزیراعظم عمران خان

اسلام آباد (پی این آئی)وزیراعظم پاکستان عمران خان نے خیبرپختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں شکست پر کہا ہے کہ پہلے مرحلے میں غلطیاں کی گئیں جس کا ہم نے خمیازہ بھگتا ہے ۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نےپختونخوا بلدیاتی انتخابات کےپہلےمرحلے میں غلطیاں کیں اور خمیازه بھگتا۔

انہوں نے کہا ہے کہ غلط امیدواروں کاانتخاب ایک کلیدی سبب تھا۔وزیراعظم نے خیبر پختونخواہ میں شکست کے بعد کہا ہے کہ اب کے پی کے کے دوسرے مرحلے سمیت ملک بھر کے بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے تحریکی حکمت عملی کی بذات خود نگرانی کروں گا ۔ تحریک انصاف مزیدقوت کیساتھ ابھرے گی،انشاءاللہ۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close