عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں،مسئلہ کشمیر پر بھی او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے،وزیر اعظم آزاد کشمیر کا پریس کانفرنس سے خطاب

اسلام آباد (پی آئی ڈی) آزادجموں و کشمیر کے وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے کہا ہے کہ پاکستان میں او آئی سی وزراء خارجہ کا اجلاس ایک تاریخی کامیابی ہے۔وزیراعظم پاکستان عمران خان مسلم امہ کے لیڈر ہیں۔عمران خان مسئلہ کشمیر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔مسلم ملکوں کے وزرائےخارجہ کے اجلاس میں بھرپور شرکت کی عمران خان نے افغانستان میں بحران کی طرف دنیا کی توجہ مبذول کرا دی ہے۔پاکستان کو تنہا کرنے والی قوتیں خود تنہا ہو چکی ہیں۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بھی مختلف وزراء خارجہ سے ملاقاتوں میں مسئلہ کشمیر کی طرف توجہ مبذول کروائی۔عمران خان کے اندر پاکستانیوں اور کشمیرہوں کے لیے احساسات،جذبات اور ایک جنون ہے۔ وزیراعظم سردار عبدالقیوم نیازی نے ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر ہاؤس اسلام آباد میں پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوے کیا۔وزیراعظم نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پر بھی او آئی سی کا اجلاس بلایا جائے۔انہوں نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا ہے بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے جسے روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہونگے۔انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر میں انسانیت بھارتی فوج کی گولیوں کی زد میں ہے وزیراعظم پاکستان ہر بین الاقوامی فورم پر مسئلہ کشمیر اجاگر کرتے ہیں او آئی سی وزراء خارجہ کیاجلاس میں وزیراعظم آزادکشمیر اور گلگت بلتستان کے گورنر کو بطور خاص بلایا گیا عمران خان نے مجھ پر اعتماد کیا اور وزارت عظمی کے منصب کے لیے نامزد کیا میں ایل او سی سے تعلق رکھتا ہوں اور کشمیریوں کے دکھ درد اور مسائل کا گہرہ ادراک رکھتا ہوں۔ ا فغانستان کی صورتحال پر ان کیمرہ اجلاس بھی ہو چکا ہے۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ۔

انسانی حقوق کا معاملہ دنیا میں انسانیت سے جڑا ہوا ہیچالیس سال کے مسئلہ افغانستان پر او آئی سی کا اجلاس بلایا گیا 74 سال کے مسئلہ کشمیر پر بھی اسی طرح کا اجلاس بلایا جائے آزادی کے بیس کیمپ کا وزیراعظم ہونے کے ناطے میری ذمہ داریاں زیادہ ہیں ہمارے گھر بھارتی توپوں کے سامنے ہیں مگر ذرا برابر خوف نہیں ہے ۔مسلم امہ کشمیریوں کے درد کو بھی محسوس کرے۔ایک اور سوال کے جواب میں وزیراعظم نے کہا کہ اقوام متحدہ نے مسئلہ کشمیر پر سرد مہری کا مظاہرہ کیا وزیراعظم پاکستان عمران خان کو او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس ہر مبارکباد پیش کرتا ہوں عمران خان نے وزراء خارجہ کانفرنس میں مسئلہ کشمیر کی اہمیت کو بھی اجاگر کیا۔انہوں نے کہا کہ انسانیت بھوک سے بھی مر رہی ہے اور انسانیت گولی سے بھی مر رہی ہے مقبوضہ کشمیر میں انسانیت ہندوستانی فوج کی گولی سے مر رہی ہے خطے کے استحکام کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ضروری ہے وزیراعظم پاکستان نے کشمیر پر دوٹوک موقف اختیار کیا دونوں ممالک ایٹمی صلاحیت کے حامل ہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم پاکستان جہاں بھی گفتگو کرتے ہیں مسئلہ کشمیر ان کی اولین ترجیح ہوتا ہے۔

افغانستان میں انسانی۔بحران کی۔طرف توجہ دلا کر وزیراعظم پاکستان عمران خان نے کامیابی حاصل کر لی سعودی عرب کا کردار او آئی سی وزراء خارجہ کانفرنس میں اہم رہا چالیس سال بعد پاکستان میں ایک بڑا ایونٹ ہوا جس کا کریڈٹ عمران خان کو جاتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو تنہا کرنے والی قوتیں خود تنہا ہو گئی ہیں۔پوری مسلم امہ اللہ کے فضل و کرم سے عمران خان کی سربراہی میں چل رہی ہے۔وزیراعظم پاکستان کو پوری مسلم امہ کی حمایت حاصل ہے۔عمران خان نے دلیری سے مسئلہ کشمیر کو اجاگر کیا۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا انسانیت کے خلاف جرائم کو اجاگر کرے۔عمران خان نہ صرف مسئلہ کشمیر بلکہ مسئلہ فلسطین کو بھی اجاگر کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مسئلہ کشمیر انتہائی اہم معاملہ ہے اس پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔او آئی سی کو مضبوطی سے مسئلہ کشمیر پر بھی توجہ دینا ہو گی۔انہوں نے کہا کہ رائے شماری کا معاملہ سب سے اہم ہے مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ میں ہے۔بھارت مقبوضہ کشمیر میں ڈیمو گرافی کو تبدیل کر رہا ہے۔ہمیں بھارت پر دباؤ بڑھانا ہو گا تاکہ کشمیریوں کی مشکلات کم کی جا سکیں۔انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ افغانستان اقوام متحدہ کے ایجینڈے پر نہیں ہے جبکہ کشمیر اقوام متحدہ کے ایجینڈے پر ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ عمران خان ہی مسئلہ کشمیر حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں