مسافر طیارہ گر کر تباہ، سوار تمام مسافر ہلاک، طیارہ کہاں جارہا تھا؟ افسوسناک خبر آگئی

سڈنی(پی این آئی)آسٹریلیا میں مسافر بردار ایک انجن والا چھوٹا طیارہ دریا میں گر گیا جس کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 4 افراد ہلاک ہو گئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ریڈ کلف کے مضافات میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ ہچکولے کھاتے ہوئے دریا میں جا گرا۔

چار نشستوں والے چھوٹے طیارے میں ایک 69 سالہ شخص اپنے خاندان کو پکنک کیلئے لے جا رہا تھا۔طیارہ دوران پرواز ممکنہ طور پر تکنیکی خرابی کے باعث دریا میں گر گیا، حکام نے تحقیقات شروع کر دی ہیں، لاشوں کو ریسکیو اہلکاروں نے خصوصی آپریشن کے ذریعے پانی سے باہر نکالا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close