خیبرپختونخوا بلدیاتی الیکشن، غیر سرکاری نتائج آنے کا سلسلہ جاری، مئیر پشاور کیلئے کون آگے نکل گیا؟ بڑی خبر آگئی

پشاور(پی این آئی)خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات کے نتائج آنے کا سلسلہ جاری، متعدد پولنگ اسٹیشنز کے غیر سرکاری غیر حتمی نتائج سامنے آ گئے۔ غیرحتمی غیر سرکاری نتائج کے مطابق میئرپشاور کیلیےپی ٹی آئی کےرضوان بنگش388ووٹ لےکر ‏آگے ہیں جب کہ باجوڑ تحصیل نواگئی پرجماعت اسلامی کےلطیف جان397ووٹ لے کر آگے ہیں۔ٹانک گلشن کالونی میں پی ٹی آئی کےمحمدرمضان183ووٹ لےکر آگے ہیں۔

میئر مردان کی نشست ‏پر اےاین پی کے حمایت اللہ73ووٹ لےکر آگے اور میئرکوہاٹ کی نشست پر آازاد امیدوار شفیع ‏جان 27ووٹ لے کرآگے ہیں۔ ہری پور4 پولنگ اسٹیشن پر آزادامیدوار خیام اسلام386 ووٹ لےکرآگے اور چارسدہ تحصیل اے این ‏پی کے تیمور خٹک240 ووٹ لےکرآگے ہیں۔کوہاٹ:میئرکی نشست پر 7پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، پی ٹی آئی کےسلمان شنواری ‏‏1148ووٹ لیکر آگے، آزاد امیدوار شفیع جان386ووٹ لیکرپیچھےپشاور:میئرکی نشست پر 8پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری غیرحتمی نتیجہ، پی ٹی آئی امیدوار ‏محمدرضوان 1025ووٹ لے کر آگے، جےیوآئی ف کے امیدوار زبیر علی 686ووٹ لے کرپیچھےہری پور:تحصیل ہری پور چیئرمین نشست پر3پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزادامیدوار سمیع ‏اللہ521ووٹ لیکر آگے، پی ٹی آئی کے اختر نواز221 ووٹ لےکر پیچھے۔ہنگو:تحصیل ہنگو چیئرمین کی نشست پر 9پولنگ اسٹیشن کاغیرسرکاری نتیجہ، آزاد امیدوار عامر غنی ‏‏1117ووٹ لیکر آگے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں