لاہور کیلئے ایک اور میگا پراجیکٹ کا تحفہ

اسلام آباد (پی این آئی )صوبائی دارلحکومت کے شہریوںکیلئے زبردست میگا پراجیکٹ کا تحفہ ، منصوبے پر کام شروع کر دیا گیا ۔ تفصیلات کے مطابق لاہور شہر کی بڑھتی آبادی اور ٹریفک کے باعث مصروف ترین مقام پر انڈر پاس بنانے اور شاہراہ کو سگنل فری بنانے کے منصوبے پر کام آغاز ہو چکا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اکبر چوک پر ناصرف انڈر پاس تعمیر کیا جائے گا بلکہ مولانا شوکت علی روڈ کو

بھی سگنل فری بنایا جائے گا ۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اکبر چوک پر انڈر پاس کی ڈیزائننگ اور تخمینہ لاگ پر باقاعدہ کام کا آغاز ہو چکا ہے ۔ ایل ڈی اے نے اکبرچوک انڈر پاس کیلئے سمارٹ کنسٹرکشن ورک ٹیکنالوجی اپنانے کا فیصلہ ہوا ہے، لاہور شہر میں اکبر چوک انڈر پاس پری کاسٹ ٹیکنالوجی پر بننے والا پہلا انڈر پاس ہوگا۔جبکہ مادر ملت روڈ کی طرف مڑنے والے چوک کی ری ماڈلنگ کی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close