کراچی میں انسانیت سوز واقعہ، موٹر چوری کا الزام لگا کر برگر شاپ کے ملازم کو دس روز تک زنجیروں سے باندھ کر رکھا گیا

کراچی (پی این آئی) کراچی میں برگر شاپ کے مالک نے موٹر چوری کا الزام لگاکر اپنے ملازم کو 10 روز تک زنجیروں سے باندھ کر دکان میں رکھا۔ پولیس نے مالک کو گرفتار کرلیا۔ بتایا گیا ہے کہ اجمیر نگری تھانے کی حدود میں پولیس نے کارروائی کے بعد حبس بے جا میں رکھے گئے ملازم کو بازیاب کروالیا۔

کراچی پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق ملزم نعیم برگر شاپ کا مالک ہے جس نے اپنے ملازم شہریا رکو زنجیروں سے باندھ کر رکھا ہوا تھا۔ ملزم نے شہریار پر پانی کی موٹر چوری کا الزام لگایا تھا۔ کراچی پولیس کو دیے جانے والے بیان میں شہریار کا کہنا تھا کہ اسے باندھ کر رات بھر برہنہ رکھا جاتا تھا اور گنجا بھی کردیا تھا، اس کے علاوہ آدھی رات کو ٹھنڈا پانی ڈالا جاتا اور تشدد کیا جاتا تھا۔ شہریار ملزم کی دکان پر 13 سال سے کام کررہا تھا، شہریار کو میڈیکل لیٹر دے کر تفتیش کا آغاز کردیا گیا ہے۔۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں