تاریخی موقع، اسلامی کانفرنس کا غیر معمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہو رہا ہے

اسلام آباد (پی این آئی) اسلامی تعاون تنظیم کا غیرمعمولی اجلاس آج اسلام آباد میں ہوگا، جس سے افغانستان میں بگڑتی انسانی صورتحال پر گفتگو کی جائے گی۔ وزیراعظم عمران خان او آئی سی وزرائے خارجہ کے غیر معمولی اجلاس خطاب کریں گے۔ کانفرنس میں شرکت کے لیے سعودی وزیر خارجہ فیصل بن فرحان اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔

وزیراعظم کے نمائندہ خصوصی طاہر اشرفی اور وفاقی وزیر اعظم سواتی نے سعودی وزیر کا استقبال کیا۔ علاوہ ازیں کابل سے افغان وزیر خارجہ امیر خان متقی جبکہ انڈونیشیا، بوسنیا، ملائیشیا، ترکمانستان، کرغزستان کے حکام اور امریکی نمائندہ خصوصی برائے افغانستان تھامس ویسٹ بھی اسلام آباد پہنچ گئے ہیں۔ اجلاس میں او آئی سی کے رکن ممالک کے وزرائے خارجہ اور مبصرین کے علاوہ اقوام متحدہ، بین الاقوامی مالیاتی ادارے، امریکا، برطانیہ، فرانس، چین، روس، جرمنی، اٹلی کے مندوبین بھی شامل ہوں گے۔

پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اجلاس کے حوالے سے کہنا ہے کہ اس کانفرنس کا مقصد عالمی برادری کی توجہ افغانستان کی صورتحال کی جانب مبذول کرانا ہے اور اس حوالے سے پیش رفت دیکھی جارہی ہے۔۔۔۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں