اسلام آباد (پی این آئی) سینئیر صحافی و تجزیہ کار رانا عظیم نے خانیوال میں پاکستان تحریک انصاف کی شکست پر بات کرتے ہوئے کہا کہ تمام تر کوششوں کے باوجود پی ٹی آئی خانیوال میں ہار گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پاکستان تحریک انصاف اپنی بھرپور کوشش کر رہی تھی، تمام وسائل بھی استعمال کیے گئے۔وہاں پر بے انتہا کام بھی کروائے گئے ، لیکن مہنگائی بھی اس الیکشن پر نظر انداز ہو گئی۔
وزیراعظم عمران خان خانیوال کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کی ہار پر سخت برہم ہوئے۔ یاد رہے کہ نجاب کے ضلع خانیوال پی پی 206 میں ضمنی الیکشن میں غیر سرکاری نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا سلیم سب سے زیادہ ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے۔ پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیر سرکاری نتیجہ موصول ہوگئے جن کے مطابق مسلم لیگ ن کے رانا محمد سلیم 47 ہزار 985 ووٹ لے کر کامیاب ہوگئے، پی ٹی آئی کے نورین نشاط ڈاہا 33 ہزار 875 ووٹ لے کر دوسرے جبکہ پیپلز پارٹی کے سید واثق 15 ہزار 233 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر آ گئے۔مسلم لیگ ن کے امیدوار رانا محمد سلیم کی کامیابی پر پارٹی کارکنوں نے جشن منایا، ڈھول کی تھاپ پر بھنگرے ڈالے، مٹھائیاں تقسیم کیں اور شاندار آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔ واضح رہے کہ ضلع خانیوال سے مسلم لیگ ن کے رکن اسمبلی نشاط احمد ڈاہا انتقال کرگئے تھے جس کے باعث اس نشست پر ضمنی انتخاب کا انعقاد کیا گیا۔
مسلم لیگ ن کی جانب سے اس نشست کے لیے رانا سلیم کو امیدوار بنایا گیا تھا جب کہ مرحوم کی بیوہ نورین نشاط ڈاہا نے مسلم لیگ ن کے پلیٹ فارم کے بجائے پاکستان تحریک انصاف کے پلیٹ فارم سے اس نشست سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں