نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق اہم فیصلے ،لاہور ہائیکورٹ نے حکومت کو بڑا حکم جاری کردیا

لاہور(پی این آئی)لاہور ہائیکورٹ نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا ہے کہ حق مہر کے کالم میں ترمیم کی جائے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق لاہور ہائیکورٹ میں واصف علی سمیت دیگر کی درخواستوں پر نکاح نامے اور حق مہر سے متعلق سماعت ہوئی، جسٹس مرزا وقاص روف کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے تحریری فیصلہ جاری کردیا۔عدالت کی جانب سے جاری اہم فیصلوں میں وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو حکم دیا گیا ہے

کہ حق مہر کے کالم میں ترمیم کی جائے، نقد، منقولہ و غیر منقولہ جائیداد کے لئے علیحدہ کالم بنایا جائے اور نکاح رجسٹرار کی تربیت کےلیے انتظامات کیے جائیں۔تحریری فیصلے میں کہا گیا ہے کہ فریقین حق مہر کے علاوہ کچھ لکھوانا چاہیں تو علیحدہ لکھوائیں، نکاح نامے میں اشیا کی تفصیل کے کالم 16 کو حق مہر کے کالم 13 کا حصہ قرار دے دیا گیا ہے، حکومت نکاح رجسٹرار کے لائسنس کے لیے کم سے کم تعلیم کا معیار مقرر کرے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close